پاکستان کا بھارت کیساتھ متنازعہ بجلی گھروں کا معاملہ عالمی عدالت میں چیلنج کرنیکا فیصلہ
اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان کا بھارت کے ساتھ متنازع بجلی گھروں کا معاملہ عالمی عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ، دریائے چناب پر اُتلے اور جہلم پرزیر تعمیر کشن گنگا کا معاملہ اٹھایا جائے گا، وزیر اعظم نواز شریف نے کیس تیار کرنے کا حکم دے دیا۔ اتوار کو نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے ساتھ دو متنازعے بجلی گھروں پر مذاکرات ناکام ہونے کے بعد پاکستان نے معاملہ عالمی عدالت میں لے جانے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے کیس تیار کرنے کا حکم دے دیا۔ پاکستانی کمشنر سندھ طاس15 روز میں بھارتی ہم منصب کو نوٹس جاری کریں گے، عالمی عدالت میں دریائے چناب پر اتلے اور جہلم پر زیر تعمیر گنگاکا معاملہ اٹھایا جائے گا، بھارت کشن گنگا ڈیم پر دریائے جہلم کا 6100 ایکڑ فٹ اور رتلے کی جھیل میں چناب کا 19 ہزار ایکڑ فٹ پانی روکنے کا منصوبہ بنا رہا ہے چیلنج کرنیکا فیصلہ