یورپی یونین کوسزائے موت کی بحالی پر تشویش ضرور ہے مگر ہم پابند نہیں ،خرم دستگیر

یورپی یونین کوسزائے موت کی بحالی پر تشویش ضرور ہے مگر ہم پابند نہیں ،خرم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان قانونی طور پر یورپی یونین کا سزائے موت پر پابندی کا مطالبہ تسلیم کرنے کا پابند نہیں تاہم یورپی یونین نے اس پر تشویش ضرور ظاہر کی ہے لیکن وہ ہماری صورتحال سمجھتے ہیں اور توقع ہے کہ پاکستان کو جی ایس پی پلس درجہ ملنے سے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے اور ہم اپنے نوجوانوں کو دہشت گردی سے دور رکھ سکیں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ تجارتی سمجھوتے کے بعد یورپی یونین کو برامدات میں ایک ارب ڈالر سے زائد اضافہ ہوا ہے جی ایس پی پلس کے سمجھوتے پر 2013ء کے آخر میں دستخط ہوئے تھے جس کے تحت پاکستان آئندہ دس سال کے لئے 27 یورپی ممالک کو انتہائی کم نرخ پر برآمدات کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی ایس پی پلس درجہ ملنے کے نتیجہ میں پاکستان کی برآمدات میں جنوری سے اکتوبر 2014ء کے درمیان گزشتہ سال کے مقابلے میں ایک ارب آٹھ کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوری سے اکتوبر تک برآمدات 6.38 ارب ڈالر رہیں جو 2013ء میں اس عرصہ کے دوران 5.3 ارب ڈالر تھیں اس طرح ان میں 20 فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ جی ایس پی پلس سے قبل ٹیکسٹائل برآمدات کو 6.4 سے 12 فیصد تک کسٹمز ڈیوٹی اور لیدر مصنوعات اور جوتوں پر 6 فیصد سے زائد ڈیوٹی ادا کرنا ہوتی تھی جو اب ختم ہو گئی ہے۔ خرم دستگیر

مزید :

صفحہ آخر -