اگلے سال 4400 میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ سسٹم میں شامل ہو جائیگی ،مصدق ملک

اگلے سال 4400 میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ سسٹم میں شامل ہو جائیگی ،مصدق ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( آن لائن)اگلے سال نیلم جہلم منصوبہ 1000 میگاواٹ بجلی پیدا کریگا ٗاگلے سال 4400 میگاواٹ بجلی ملک کے نیشنل گرڈ سسٹم میں شامل ہو جائے گی۔ ہم پرعزم ہیں کہ اپنے دور اقتدار میں ملک سے بجلی بحران کے خاتمے میں کامیاب ہو جائیں گ۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے عالمی شہرت یافتہ جریدے کو انٹرویو میں کہی۔انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ کی حکو مت مہنگائی اور بے روز گاری کے خاتمے کیلئے بھر پوراقدامات کر رہی ہے اور آنیوالوں دنوں میں عوام کو بھر پورریلیف دیا جائیگا ۔ اپنے انٹر ویو میں مصدق ملک نے کہا کہ ہم پرعزم ہیں کہ اپنے دور اقتدار میں ملک سے بجلی بحران کے خاتمے میں کامیاب ہو جائیں گے جس کے لئے اہم اقدامات کیے جارہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم کے ترجمان نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے خطے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی اور ملک ترقی کرے گا۔ مصدق ملک

مزید :

صفحہ آخر -