کس ملک میں سب سے زیادہ زبانیں بولی جاتی ہیں؟ جواب آپ کو حیران کر دے گا پورٹ

کس ملک میں سب سے زیادہ زبانیں بولی جاتی ہیں؟ جواب آپ کو حیران کر دے گا پورٹ
 کس ملک میں سب سے زیادہ زبانیں بولی جاتی ہیں؟ جواب آپ کو حیران کر دے گا پورٹ

  

 موریسبی (نیوز ڈیسک) کسی ملک میں پانچ سات یا زیادہ سے زیادہ ایک درجن مختلف زبانوں کا پایا جانا تو کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے لیکن دنیا میں ایک ملک ایسا بھی ہے کہ جس میں آٹھ سو سے زیادہ زبانیں بولی جاتی ہیں۔ مغربی بحرالکاہل میں واقع جزائر پر مشتمل پاپوا نیوگنی دنیا کا وہ واحد ملک ہے جس میں آٹھ سو بیس مختلف زبانیں بولی جاتی ہیں اور یہ سب زبانیں ماہرین لسانیات کی تاریخ کے مطابق زندہ زبانیں شمار ہوتی ہیں یعنی انہیں استعمال کرنے والے لوگ خاصی بڑی تعداد میں موجود ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ ملک چین، روس یا بھارت کی طرح کوئی انتہائی بڑا سرزمین نہیں ہے اور نہ ہی یہاں کروڑوں کی تعداد میں آبادی موجود ہے لیکن اس کا جغرافیہ اور تاریخ کچھ اس طرح کی ہے کہ اس ملک میں سینکڑوں زبانوں کا ارتقاء ایک فطری بات نظر آتی ہے۔ اس ملک کا کل رقبہ 462840 مربع کلومیٹر ہے اور یہ بے شمار چھوٹے چھوٹے جزائر کا مجموعہ ہے جن میں بلند پہاڑی سلسلے میں بھی واقع ہے جو مختلف علاقوں کو ایک دوسرے سے کاٹے ہوئے ہیں۔ تاریخی طور پر ہی یہاں کی آبادی مختلف حصوں میں بٹی رہی ہے اور نقل و حمل اور آمدورفت کی مشکلات کی وجہ سے مختلف علاقوں کا آپس میں رابطہ نہایت محدود رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہر علاقے کی اپنی زبان کا ارتقاء علیحدہ طور پر ہوا ہے۔اس ملک میں سینکڑوں مختلف زبانیں بولی جانے کے باوجود تمام ملک کے لوگ باہم رابطے میں کوئی دشواری محسوس نہیں کرتے کیونکہ یہاں کی تین زبانیں ایسی ہیں جنہیں قومی زبانوں کا درجہ حاصل ہے اور ملک کی تقریباً تمام آبادی ان پر دسترس رکھتی ہے۔ یہ زبانیں ٹوک پِسن، ہیری موٹو اور انگریزی ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -