تمام مسلم لیگیں اکٹھی ہوجائیں تو ملک خوشحالی و کامرانی کی راہوں پر گامزن ہوگا ، بلال شیرازی

تمام مسلم لیگیں اکٹھی ہوجائیں تو ملک خوشحالی و کامرانی کی راہوں پر گامزن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ق کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے مسلم لیگ کے تمام گروپوں کو اکٹھا کرنے اور اس سلسلہ میں سیاستدانوں سے ملاقاتوں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام مسلم لیگوں کو اکٹھا کرنے کی چوہدری شجاعت حسین کی کوششیں ضرور برآئیں گی ۔ تمام مسلم لیگیں اکٹھی ہوجائیں تو ملک خوشحالی و کامرانی کی راہوں پر گامزن ہوگا ۔(ن) لیگ نے عوام کو مہنگائی ، لوڈ شیڈنگ اور بے روزگاری کی تحفے دیئے ہیں آج ہر طبقہ پریشان اور حکومت سے نالاں ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک میں ایسی قیادت لائی جائے جو عوام کے مسائل کو حل کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں چوہدری پرویز الہٰی نے اپنے 5سالہ دور میں حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کی ان کے 5سالہ دور میں 55سال جتنے کام ہوئے ۔ان کے 1122جیسے فلاحی منصوبے آج تک عوام کی خدمت میں مصروف ہیں انہوں نے کہا کہ چودھری پرویز الہٰی نے مفاد عامہ میں جتنے منصوبے بھی بنائے وہ ناصرف ان کے دور میں مکمل ہوئے بلکہ آج تک پنجاب کے کروڑوں عوام فیض یاب ہورہے ہیں جن میں میٹرک تک مفت تعلیم، 1122سروس، 5مرلہ کے گھروں اور ساڑھے بارہ ایکڑ پر زرعی ٹیکس کی معافی بطور خاص شامل ہیں جبکہ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے ہرمنصوبہ بلاسوچے سمجھے شروع کیا اور نتیجہ میں پنجاب کا خزانہ برباد ہوکر رہ گیا اور آج پنجاب کا ہر شہری قرضوں کے جال میں جکڑا ہوا ہے۔چودھری پرویز الہٰی کے دور میں پنجاب خوشحال پنجاب کا منظر پیش کرتا تھا تمام تر ترقیاتی اخراجات اور منصوبے مکمل کرنے کے باوجود انہوں نے پنجاب کے خزانے میں100ارب سے زائد رقم چھوڑی۔انہوں نے کہا کہ اس لیے ملک میں عوام ایسی ہی قیادت کی متمنی ہے جو حقیقی طور پر ان کے مسائل کو سمجھے اور حل کرے ۔مسلم لیگیوں کا اتحاد انشاء اللہ ملک کو خوشحالی و کامرانی کی راہوں پر گامزن کرے گا۔