دہشتگردی کا خاتمہ حکمرانوں اور قوم کی پہلی ترجیح ہونا چاہیے، محمد جمیل

دہشتگردی کا خاتمہ حکمرانوں اور قوم کی پہلی ترجیح ہونا چاہیے، محمد جمیل

  

لاہور(جنرل رپورٹر) جمہوری اتحاد کے مرکزی صدر محمد جمیل نے کہا ہے کہ دہشتگردی کا خاتمہ حکمرانوں اور قوم کی پہلی ترجیح ہونا چاہیے،دہشت گردوں کوانکے منطقی انجام سے دوچار کرنے کیلئے سیکیورٹی اداروں کیساتھ ساتھ ہر محب وطن شہری کو بھی اپنا مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا،آج یہاں ایک خصوصی بیان میں انہوں نے کہادہشتگردی کے ناسور نے نہ صرف ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کو شدید نقصان پہنچایا بلکہ اس سے اسلام کے آفاقی پیغام کو بھی سخت دھچکا لگا،گستاخانہ خاکوں کی بار بار اشاعت بھی اسی دہشت گردی کا تسلسل ہے ،اسلام دشمن قوتیں مسلمان ممالک کو معاشی مشکلات میں الجھا کراپنے مذموم ایجنڈے کی تکمیل کیلئے سرگرداں ہیں اور امت مسلمہ کے باہمی اختلافات سے بھرپور فائدہ اٹھایا جارہا ہے ،توہین آمیز خاکوں پر او آئی سی کی مجرمانہ خاموشی امت مسلمہ کے نفاق کا مظہر ہے،اگر نبی آخر الزمان صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے گستاخی کے مرتکب ملک کیخلاف ہی مسلم ممالک اکٹھے نہیں ہوئے ہوا تو پھرکونسا ایشو باقی رہ جاتا ہے جس پر ہم ایک پلیٹ فارم پر متحد نظر آئیں گے، انہوں نے کہاامریکہ ،بھارت اوراسرائیل پاکستان اور مسلمانوں کے ازلی دشمن ہیں اور ہمارے حکمران اپنے اقتدار کودوام بخشنے کیلئے امریکہ کے غلام بن چکے ہیں ،امریکی غلامی کے باعث ہی آج ہم اپنے فیصلوں میں آزاد نہیں ہیں ،ہماری معاشی پالیسیاں بھی ورلڈ بنک اور دیگر عالمی مالیاتی اداروں کی ہدایت پر بنتی ہیں،محمد جمیل نے مزید کہاملک کو دہشتگردی اور معاشی بحرانوں سے نجات دلانے کیلئے امریکی غلامی سے ہر صورت نجات حاصل کرنا ہوگی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -