مدارس دینہ میں اسلام کے’’ پیغام امن‘‘ کو عام کیا جارہا ہے، راغب حسین نعیمی

مدارس دینہ میں اسلام کے’’ پیغام امن‘‘ کو عام کیا جارہا ہے، راغب حسین نعیمی

  

 لاہور(پ ر)مدارس دینہ میں اسلام کے’’ پیغام امن‘‘ کو عام کیا جارہا ہے۔دہشتگردی کے خاتمہ کے لئے قومی ایکشن پلان کی کامیابی کیلئے ناظمین مدارس اہل سنت پاک فوج اورحکومت کیساتھ شانہ بشانہ ہیں۔مدارس میں ہرقسم کی دینی و دنیوی تعلیم دی جانی وقت کے حالات عام کا تقاضا ہے مدارس امن کی علامت اور رشدو ہدایت کے مراکزہے۔ان خیالات کااظہارجامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ اور نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے سرپرست معروف مذہبی اسکالرعلامہ راغب حسین نعیمی نے نشیمن اقبال سوسائٹی واپڈٹاؤن میں مدرسہ جامعہ فیض القرآن کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ میلاد النبی ؐ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ مدارس اہل سنت دنیابھرمیں عشق رسول اور نبی رحمت ؐ کے’’ فلسلفہ امن‘‘ دن رات کوشاں ہے۔اہل سنت کے مدارس میں پڑھنے اورپڑھانے والے دفاع وطن کیلئے اپنے خون کا آخری قطرہ بھی بہا دینگے۔ملکی سلامتی کے تحفظ کیلئے اپنے آباء کی روایت کو زندہ رکھیں گے۔اہل سنت کے تمام مدارس میں نبی کریمؐ سے عشق اور وطن عزیز سے محبت کی تعلیم دی جارہی ہے۔    ایسے ادارے جووطن عزیز سے محبت او رنہ ہی امن کے تعلیم دے رہے ہیں بلکہ دہشتگردی کے سبب بنے ہوئے ان خلاف کارروائی جائے اور حکومت فی الفوراپنی رٹ قائم کرتے ہوئے تخریب کی سوچ پروان چڑھانے والے اداروں پرپابندی لگائے۔اس موقع جامعہ فیض القرآن کے ناظم اعلیٰ مفتی زمان ایازی،اور مولانامحمد اکرم فیضی اور مولانا محمد آصف نے بھی اظہارخیال کیا۔تقریب میں مذہبی حلقوں کی مقتدر شخصیات سمیت عوام اہل سنت کی کثیرتعد اد نے شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -