پیرا میڈیکل سٹاف کے 80فیصد مطالبات منظور ہو چکے ہیں، زاہد پرویز

پیرا میڈیکل سٹاف کے 80فیصد مطالبات منظور ہو چکے ہیں، زاہد پرویز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(جنرل رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹر زاہد پرویز نے کہا ہے کہ پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن ہڑتال کرے نہ خودکشیاں ان کے 80فیصد مطالبات منظور ہو چکے ہیں اور بہت جلد اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو جائے گا بقایا 20فیصدمطالبات کی سمری جلد منظوری کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوائیں گے وہ پاکستان سے گفتگوکر رہے تھے ڈاکٹر زاہد پرویز نے کہا کہ ہم پیرا میڈیکس کے تمام جائز مطالبات پورے کرنے کے لیے تیار ہیں اور ان میں سے 80فیصد مطالبات ہماری رینج میں آ چکے ہیں بقایا 20فیصد کی منظوری کے لیے جلد سمری وزیر اعلٰی کو بھجوائی جائے گی۔زاہد پرویز نے کہا کہ پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کے بعض مطالبات انتہائی غیر مناسب ہیں جس میں وہ چاہتے ہیں کہ میٹرک فیل اور مڈل پاس ملازمین کو گریڈ 16اور 17دے دیا جائے جو کہ غیر مناسب مطالبہ ہے پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن یہ بھی چاہتی ہے کہ ایک ہی ساتھ ملازمین کو دو ترقیاں دے دی جائیں جو ممکن نہیں ہے۔ایک ترقی دینے کے بعد دوسری ترقی کے لیے ٹائم چاہیے ہوتا ہے اور قوانین اس کی اجازت نہیں دیتے انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن ٹیلی فون آپریٹرزز ،مالیوں قلیوں اور چپراسیوں کو بھی پروموشن دلانے کے لیے پیرا میڈیکل کی مسنگ کیٹاگریز میں شامل کروانا چاہتی ہے ہم اس کے لیے تیار ہیں مگر اس کی اتھارٹی سے منظوری لینا پڑے گی جس کی سمری تیار کر رہے ہیں ۔پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن سیاست نہ کرے اور معصوما ور بے گناہ لوگوں کو خودسوزیاں کرنے پر مجبور نہ کرے جب ہم ان کے ساتھ مل کر ان کے مطالبات پورے کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں تو انہیں بھی چاہیء کہ وہ مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالنے میں ہماری مدد کریں۔