پنجاب میں عوام کے عزت و مال دونوں محفوظ نہیں ، یاسر گیلانی

پنجاب میں عوام کے عزت و مال دونوں محفوظ نہیں ، یاسر گیلانی

  

 لاہور(جنرل رپورٹر) تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عملی طور پر ناکام طرز حکمرانی کا شکار ہے مہنگائی کے جن نے عوام کا بُرا حال کر دیا ہے پنجاب میں عوام کے عزت و مال دونوں محفوظ نہیں 6ماہ میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ ختم کرنے کا نعرہ لگانیوالی (ن) لیگ نے سردیوں میں بھی قوم کوگیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ سمیت دیگر بحرانوں کے عذاب میں مبتلا کر رکھا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ملک عمران صفدر، میاں مقصود احمد، ارشد خان، حسن بشیر، اجمل بلوچ، سرفراز احمد، محمد شکیل اور رضوان بابو کے ہمراہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا، اجلاس میں ملک کے موجودہ سیاسی صورت حال کا جائزہ بھی لیا گیا۔ ملک اور قوم کے مفادات کیلئے تحریک انصاف ہر فورم پر جد وجہد جاری رکھے گی انہوں نے عمران خان کی پالیسیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ عمران واحد سیاست دان ہیں جن سے عوام کی توقعات وابستہ ہیں روایتی سیاست دانوں کے چنگل سے عوام کو وہی بچائیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -