مسلم لیگ (ن) عوام سے کیا گیا کوئی وعدہ پورا نہیں کرسکی،سعدیہ سہیل

مسلم لیگ (ن) عوام سے کیا گیا کوئی وعدہ پورا نہیں کرسکی،سعدیہ سہیل

  

 لاہور(جنرل رپورٹر) تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ پنجاب میں گزشتہ سات سال سے وزیر اعلیٰ رہنے والے شہباز شریف سوائے نمائش کے کچھ نہیں کر سکے موصوف جب سے پنجاب کے وزیر اعلیٰ بنے ہیں مہنگائی نے خوب ترقی کی ہے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن عوام سے کیا گیا کوئی وعدہ پورا نہیں کرسکی۔ مسلم لیگ (ن )نے صرف نعرے لگائے ہیں۔وزیر اعلی روز اجلاس منعقد کرکے مہنگائی کم کرنے کا اعلان کرتے ہیں مگر عملی طور پر ان کی کارکردگی صفر ہے ۔ مہنگائی کے اس دور میں تو غریب اشیاء خورد و نوش بھی نہیں خریدسکتے۔پنجاب میں عوام کیلئے نئی مشکلات پیدا ہوچکی ہیں اور صوبائی حکومت صرف نعرے لگا رہی ہے۔ تحر یک انصاف پاکستان کی واحد سیاسی پارٹی ہے جس میں مکمل جمہوریت ہے اور چےئر مین عمران خان کے تمام فیصلے مشاورت سے اور ملکی مفادات کے عین مطابق ہو تے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دھاندلی کے خلاف تحر یک انصاف کی آواز پوری قوم کی آواز بن چکی ہے اور ہم حکمرانوں کو بھاگنے نہیں دیں گے اور انکو ہر صورت جوڈیشل کمیشن بنا نا ہو گا تاکہ دھاندلی کرنیوالوں کے چہروں کو بے نقاب ہو سکیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -