پیپلز پارٹی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے حکومت کا ساتھ دے رہی ہے، ثمینہ گھرکی

پیپلز پارٹی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے حکومت کا ساتھ دے رہی ہے، ثمینہ ...

  

 لاہور(پ ر ) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خا لد گھرکی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ ہر قیمت اور ہر حال میں ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ہو ہم جمہوریت کی مضبوطی کی خاطر اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں لیکن عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور یہ کہتے رہیں گے موجودہ حکومت میں آنیو الی جماعت نے الیکشن کے وقت عوام سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو ختم کرنے کے دعوے کرکے ووٹ لئے تھے لیکن لوڈ شیڈنگ ختم تو دور پہلے سے بھی دوگنا بڑھ چکی ہے غریب عوام دووقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں مہنگائی ، بیروزگاری نے غریب آدمی کے گھروں میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں اور حکومت کی طرف سے عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ہو رہا ہے جس کی ہم ہر گز بھی حکومت کو اجازت نہیں دیں گے ۔ ثمینہ خالد گھرکی کا کہنا تھا کہ ملک میں جنگل کاقانون ہے حکومت نام کی کوئی چیزنہیں ہے ہر طرف لوٹ مار کا بازار گرم ہے اور عوام کا لاوا حکومت کے خلاف کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے حکومت نے عوام کو مایوس کیا ہے اور اپنا ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -