تحریک حرمت رسول کی تنظیم نو خوش آئند ہے، پیر اعجاز احمد ہاشمی

تحریک حرمت رسول کی تنظیم نو خوش آئند ہے، پیر اعجاز احمد ہاشمی

  

 لاہور (پ ر) جمعیت علما کے مرکزی صدرپیر اعجاز احمدہاشمی نے کہا ہے کہ تحریک حرمت رسول کی تنظیم نو خوش آئند ہے جس میں کہ قائد اہل سنت مولانا شاہ احمد نورانی مرحوم کے صاحبزادے شاہ اویس نورانی کو صدر اور مولانا امیر حمزہ کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا ہے جے یو پی کی کوشش ہوگی کہ اس پلیٹ فارم کووسعت دی جائے تاکہ جن طبقات کی نمائندگی نہیں انہیں بھی شامل کیا جائے اور یہ امت محمدیہ کا حقیقی معنوں میں مشترکہ پلیٹ فارم تشکیل کہلا سکے۔ اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ اتحاد امت وقت کی ضرورت ہے۔ مسلمان اس وقت جن حالات کا شکار ہیں۔ اس کا تقاضا ہے کہ فرقہ وارانہ سوچ ختم کرکے اتحاد و وحدت کی فضا کو عام کیا جائے۔ تاکہ امت واقعی جسد واحدہ کا نمونہ قرارپائے۔ تحریک حرمت رسول میں کسی ایک مسلک کی نمائندگی نہ ہونے کا مطلب ہے کہ یہ پلیٹ فارم ادھورا ہے۔ اس کی تکمیل کے لئے ضروری ہے کہ ہم اس میں ان جماعتوں کو بھی شامل کریں جو پہلے کسی بھی وجہ سے باہر ہیں۔ ا ن کا کہنا تھاکہ شیعہ سنی اسلام کے دو بازو ہیں۔ ان کا اتحاد ہی امت کہلائے گا۔دونوں میں تفرقہ پید ا کرنے والے اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں۔ جونہیں چاہتے کہ مسلمان ایک قوت بنیں۔ پیراعجاز ہاشمی نے کہا کہ گستاخانہ خاکے یورپ کی دہشت گردی ہے۔ ایسے واقعات نے غیرت مسلم کو للکارا ہے، اس کا مقابلہ باہمی اتحاد ہی سے ممکن ہے۔ تحریک حرمت رسول سے اس تحریک کو بھر پور انداز سے چلائیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -