نادرا ملازمین کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی بھوک ہڑتالی کیمپ

نادرا ملازمین کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی بھوک ہڑتالی کیمپ

  

 لاہور(فلم رپورٹر)نادرا ملازمین نے اپنے بنیا دی حقوق سر وس سٹریکچراور ڈیٹا اینٹر ی اپریٹر کے بنیا دی سکیل BPS12 کے لیے پورے ملک میں پریس کلب کے سامنے احتجا جی بھو ک ہڑتالی کیمپ لگائے اور لاہور ریجن کا ہڑتالی کیمپ جو کہ پریس کلب کے سامنے جاری تھا اس کا آج چھٹا اور آخر ی دن ہے یہ مطالبات کی منظوری کے لیے ضروری تھا اور اس کا بناد ی مقصد نادرا مینجمنٹ اور حکومت وقت کی توجہ اس حسا س ترین مسئلہ کی طرف دلانہ تھا اس میں کسی قسم کی دفتر کی روٹین کو نہیں ڈسٹرب کیا گیا آفس معامولات کے مطابق چلتے رہے پلان A جس میں چھ روزہ بھو ک ہڑتالی کیمپ پریس کلب لگانے تھے کا میابی سے پایہ تکمیل کو پہنچ چکا ہے اور اس کا آج آخر ی دن ہے بڑے آفسوس کے ساتھ کہنا پڑرہا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل نادرا لاہور ریجن نے اپنی ہٹ دھر می کا مظاہر ہ کرتے ہوئے پرامن ملازمین پر انتقامی کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا اور شو کاز نوٹس جاری کئے ملازمین کو ڈرانے کے لیے دفاتر کے اند ر غیر قانو نی قسم کے لیٹر جاری کروائے جس کی ہم پر زور انداز میں شدید مذمت کرتے ہیں اور ڈائریکٹر جنرل نادرا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوراً شوکاز نوٹس واپس لیں اگر انہوں نے ہٹ دھر می کا مظاہرہ کیا اور اپنے رویے پر نظر ثانی نہ کی ،انتقامی کاروئیوں کا سلسلہ بند نہ کیا اور شوکاز نوٹس کینسل نہ کیے تو پورے پاکستان کے ملازمین ڈائریکٹر جنرل لاہور کے خلاف بھرپور احتجا جی مظاہرے کیے جائیں گے جنرل سیکر ٹری غلام مرتضیٰ نے اگلے لائحہ عمل کا علان کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کے جائز اور درینہ مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو 7 مارچ سے پلان B ٹرین مارچ اور ہیڈکوارٹر کے سامنے احتجا جی دھر نا دیا جائے گا اور اگر پھر بھی مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو پورے پاکستا ن میں شٹرڈاؤن کی کال دی جائے گی نادرا ایمپلائز یونین کے ملازمین اور عہدیداران نے نئے تعینات ہونے والے چیئرمین نادرا کو مبارکباد دی ہے اور اس بات پر خوشی کا اظہار کیا ہے کہ نادرا ڈیپارٹمنٹ میں کام کرنے والے ایک ایماندار اور فرض شناس افسر کو چیئرمین نادرا منتخب کیا گیا ہے جس پر وزیراعظم پاکستان، وزیر داخلہ چوہدری نثار مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ملازمین نے اس اُمید کا اظہار کیا ہے کہ نئے تعینات ہونے والے چیئرمین ملازمین کے دیرینہ مسائل کو اپنی اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ترجیح بنیادوں پر حل کریں گے اور ملازمین کے مسائل کو الجھانے والے افسرانِ بالا کی سرزنش کریں گے۔ ملازمین نے چیئرمین نادرا سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد از جلد ملازمین کے سروس سٹریکچر کا اعلان کریں گے اور ڈیٹا انٹری آپریٹر سکیل 12 کا پہلی ترجیح پر اعلان کریں گے۔ ملازمین کی نئے تعینات چیئرمین سے بہت زیادہ امیدیں ہیں۔ اور ملازمین پُرامید ہیں کہ نئے تعینات چیئرمین ان کے اس اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔ جنرل سیکرٹری غلام مرتضیٰ نے اُمید ظاہر کی ہے کہ نئے تعینات چیئرمین جلد از جلد نادرا ملازمین کے یونین نمائندگان سے ملاقات کر کے ایک کمیٹی کا اعلان کریں گے جو ملازمین کے مسائل کو احسن طریقے سے حل کرنے کی طاقت رکھتی ہو۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین نادرا مینجمنٹ اور ملازمین کے درمیان حائل خلاء کو پُر کرنے میں اپنا کلیدی کردار اداکریں گے۔ جائز مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو ملازمین احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ ملازمین نے انتقامی کارروائیاں بند کرنے اور ملازمین کو جاری کردہ شو کاز نوٹس کینسل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔بعض اخبارات میں چیئرمین نادرا کی طرف سے جاری خبر پر خوشی کا اظہار کیا گیا ہے کہ وہ ملازمین کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کریں گے۔ نادرا انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ یہ خبر بھی خوش آئند ہے کہ ملازمین کی کم از کم تنخواہ 12000 پر چند ہی دن میں عملدرآمد کیا جائے گا۔ چیئرمین کے خیرسگالی کے جذبے پر نادرا ملازمین اور نادرا ایمپلائز یونین نے پریس کلب کے سامنے اپنا احتجاجی بھوک ہڑتالی دھرنا کو خیر سگالی پیغام کے طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا ہے اور اُمید ظاہر کی ہے کہ چیئرمین نادرا اور انتظامیہ اس خیر سگالی جذبے کا جواب بھی خیر سگالی سے دیں گے۔ اور ہم میڈیا کے تما م مالکا ن/ رپورٹر ز / کیمر امین کے شکر گزارہیں کہ انہوں نے فرض شناسی کا مظاہرہ کیا اور ملازمین کی آواز کو بلا خو ف و خطر اور بغیر دباؤ میں آئے منظر عام پر لائے پریس ریلیز سے صدر لاہو ر ریجن چوہدری نویل احمد / سیکرٹری نشر واشاعت میا ں فیاض انجم نے خطاب کیا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -