مہنگائی پر قابو کیلئے وزیر اعلیٰ کے بلائے گئے اجلاس نمائشی ہیں، نرگس فیض

مہنگائی پر قابو کیلئے وزیر اعلیٰ کے بلائے گئے اجلاس نمائشی ہیں، نرگس فیض

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور( پ ر) پیپلزپارٹی کی رہنما اور سابق پارلیمانی سیکرٹری نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ کے بلائے گئے اجلاس نمائشی ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب کاروز اجلاس منعقد کرنے کا عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہورہا ۔اس طرح کے اجلاس منعقد کرنا ڈرامہ ہے ۔ مسلم لیگ ن عوام سے کیا گیا کوئی وعدہ پورا نہیں کرسکی اور اب تو لاہور میں یہ جماعت ناکام ہورہی ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت صرف سڑکیں بنانے تک محدور رہی ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان بھی مصنوعی ہے نہ تو ٹرانسپورٹ کے کرائے کم ہوئے ہیں اور ن ہی اشیاء خورد نوش کی قمیتوں میں کمی واقع ہوئی ہے ۔مسلم لیگ ن نے صرف نعرے لگائے ہیں۔وزیر اعلی روز اجلاس منعقد کرکے مہنگائی کم کرنے کا اعلان کرتے ہیں مگر عملی طور پر ان کی کارکردگی صفر ہے ۔ مہنگائی کے اس دور میں تو غریب اشیاء خورد و نوش بھی نہیں خریدسکتے۔پنجاب میں عوام کے لئے نئی مشکلات پیدا ہوچکی ہیں اور صوبائی حکومت صرف نعرے لگا رہی ہے