سستے اتوار بازار صارفین کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام

سستے اتوار بازار صارفین کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام

  

 لاہور(وقائع نگار)پنجاب حکو مت کی ہدایت پرعوام کو ارزاں نرخوں پر سبزیو ں و پھلوں کی فراہمی کے لیے صوبائی دارلحکو مت میں لگائے جانے والے سستے اتوار بازار ضلعی حکو مت کی عد م دلچسپی کے باعث صارفین کو ریلیف فراہم کر نے میں مکمل ناکام ہیں جہاں پر مقررہ نرخ سے زائد پر اشیاء کی فروخت سمیت خریداری مسائل میں مشکلا ت کا سا منا ہے ۔دوسر ی جانب قانون نافذ کر نے والے اداروں کی ہٹ دھرمی نے لاہور کے مجموعی اتوار بازارکو سیکیورٹی رسک بنا رکھا ہے جہاں پر سیکیورٹی کے فقدان نے صارفین کوتذبذب کا شکار بنایا ہوا ہے ضلعی حکو مت کو چاہیے کہ اتوار بازاروں کی حالت زار بہتر بنا نے کے لیے از سر نو پالیسی تر تیب دیں اور تعینا ت محکموں کے اہلکاروں کو اپنے فرائض احسن طر یقہ سے ادا کر نے کا پابند بنا یا جائے تاکہ شہری مہنگائی کے اس دور میں حکو مت پنجاب کے اس اقدام سے مستفید ہو سکیں۔روزنا مہ پاکستان کی جانب سے گزشتہ روز شادمان اتوار بازار سروے میں بے تر تیب سٹالز ، جا بجا بکھری گندگی ، نرخ نامے غائب ، خواتین صارفین کو مسائل کا سامنا اور اشیاء کی قیمتو ں میں مصنوعی اضافہ رہا ۔صارفین نے پٹرولیم مصنو عات کی قیمتو ں میں کمی کے باوجو د سبزیو ں وپھلو ں کی قیمتو ں میں کمی نہ ہو نے پر غم و غصہ کا اظہار کیا ۔ شادمان اتوار بازار میں خر یدار ی کر نے آئی ہوئے صارفین شازیہ ندیم اور کلثو م نے کہا کہ مہنگائی نے سستے اتوار بازاروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جہاں پر صارف کو خاطر خواہ ریلیف میسر نہیں تاہم ایک ہی جگہ پر تمام اشیاء کی دستیابی ممکن ضرور ہے انھو ں نے کہا کہ انًتظا میہ کو چائیے کہ یہاں پر اشیاء کی کو الٹی کو بہتر بنایا جائے اور مہنگائی کے جن کو بو تل میں بند کیا جائے ۔ مسز فر خ اور روحہ نے کہا کہ یہاں پر بے تر تیب سٹالز ،جا بجا بکھری گندگی اور ٹریفک کے بہاؤ نے بچو ں کے ہمراہ خریداری ایک مسئلہ بنا رکھا ہے جس کا انتظامیہ کو سد باب کر نا چائیے تاکہ صارف باآسانی خریدار ی کر سکے ۔ جیکو لین اور اشینہ نے کہا کہ چیک اینڈ بیلنس کے فقدان نے اتوار بازاروں کی افادیت کو کھو دیا ہے ۔ صارف کو ریلیف کی بجائے کئی ایک مسائل کا سامنا ہے ۔ انھو ں نے کہا کہ پٹرولیم مصنو عات کی قیمتو ں میں کمی کے باوجو د اشیائے خوردو نو ش کی قیمتو ں میں کمی نہ ہونا باعث تشو یش ہے ۔شادمان اتوار بازار میں داتا گنج بخش ٹاؤ ن کے تر جما ن طارق نے کہا کہ یہاں پر صارفین کو ریلیف فراہم کر نے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جبکہ سبزیو ں و پھلو ں کی قیمتوں اور معیار کو چیک کر نے کے لیے ٹی ایم او و دیگر اعلی افسران سٹالو ں کو چیک کر تے ہیں انھو ں نے کہا کہ شادمان اتوار بازار لاہور کا ماڈل بازار ہے جہاں پر ہزاروں کی تعداد میں صارفین خریداری کی غرض سے آتے ہیں انھو ں نے کہا کہ یہاں پر گراں فروشی کر نے والے سٹال ہو لڈرز کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جاتی ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -