ورلڈ کپ2015ء کے وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو9وکٹوں سے ہرا دیا
سڈنی(مانیٹرنگ ڈیسک) وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 9وکٹوں سے ہرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ ویسٹ انڈیز نے29.3 اوور میں122رنز بنائے جس میں سیمنز 45اور سمتھ 21رنز کیساتھ نمایاں رہے جبکہ انگلینڈ کے باؤلروں میں ووکس نے 5اور فن نے 2وکٹیں حاصل کیں جس کے تعاقب میں انگلینڈ نے22.5اوور میں1وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کر لیا جس میں معین علی نے 46،بل نے 35اور ٹیلر نے25رنز کیساتھ نمایاں رہے جبکہ ویسٹ انڈیز کے باؤلروں میں راؤچ نے ایک وکٹ حاصل کی۔