ورلڈ کپ2015ء وارم اپ میچ ،پاکستان نے بنگلہ دیش کو تین وکٹ سے شکست دیدی
سڈنی(مانیٹرنگ ڈیسک)ورلڈ کپ2015ء کے وارم اپ میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کوتین وکٹ سے ہرا دیا۔ وارم اپ میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کرپاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور49.5 اوور ز میں پوری ٹیم 246رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔پاکستان نے مطلوبہ 48.1اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔پاکستان کے صہیب مقصود نے93رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کے قومی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
بنگلہ دیش کے بلے بازوں میں محمد اللہ نے83 اور تمیم 81رنز کیساتھ نمایاں رہے جبکہ پاکستانی باؤلروں میں محمد عرفان نے5اور یاسر شاہ نے 2وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان کا آغاز زیادہ اچھا نہ تھا اور پہلے ہی اوور میں سرفراز ایک کے انفرادی سکور پر آؤٹ ہوگئے۔پاکستان کی دوسری وکٹ 8 کے سکور پر اس وقت گری جب احمد شہزاد5رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔تیسرے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین یونس خان تھے جنہوں نے 25 رنز بنائےاور اس موقع پر پاکستانی ٹیم مشکلات سے دوچار نظر آئی لیکن اس کے بعد حارث سہیل اور صہیب مقصود نے ٹیم کو سنبھالا اور سکور 103 پر لے گئے۔تاہم اس موقع پر حارث سہیل 39 رنز بناکر صہیب مقصود کا ساتھ چھوڑ گئےلیکن عمر اکمل نے ان کا اچھا ساتھ دیتے ہوئے 39رنز بنائے اور 166کے سکور پر وہ بھی 39 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔ٹیم کو سہارا دینے کپتان مصباح الحق صہیب مقصو دکا ساتھ دینے آئے199رنز پر 10رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے پھر ٹیم کو مشکلات سے نکالنے کیلئے شاہد آفریدی آئے اور صہیب مقصود کے ساتھ مل کر 240کے مجموعی سکور پر 24رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے تب صہیب مقصود نے 93اور وہاب ریاض نے 2رنز بنا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔