سہیل خان میچ کے دوران انجرڈ ،پولین لوٹ گئے
سڈنی (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر سہیل خان پنڈلی میں درد کے باعث میدان سے پولین واپس لوٹ گیا۔تفصیلات کے مطابق سڈنی میںبنگلہ دیش کیخلاف جاری وارم اپ میچ کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سہیل خان کے پاﺅں میںاچانک در د اٹھا جس کے باعث وہ اپنا کھیل جاری نہ رکھ سکے اور انہیں پولین لوٹنا پڑا ۔سہیل احمد خان کی جگہ سرفراز احمد میچ کھیلنے کے لیے میدان میں داخل ہو گئے ہیں۔پاﺅں میں تکلیف کے باعث سہیل احمد خان آج کے وارم اپ میچ میں مزید باﺅلنگ نہیں کر سکیں گے اور انجری کے باعث سہیل خان کی ا نگلینڈ کیخلاف وارم اپ میچ میں بھی شرکت مشکوک ہو گئی ہے ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل محمد حفیظ بھی پنڈلی میں در د کے باعث ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں اور محمد حفیظ بلاول بھٹی کے ہمراہ آج ملک واپس روانہ ہوں گے ۔