لاہور ہائیکورٹ میں سینٹ الیکشن رکوانے کی درخواست کی سماعت ،الیکشن کمیشن کا سینئر افسر طلب

لاہور ہائیکورٹ میں سینٹ الیکشن رکوانے کی درخواست کی سماعت ،الیکشن کمیشن کا ...
لاہور ہائیکورٹ میں سینٹ الیکشن رکوانے کی درخواست کی سماعت ،الیکشن کمیشن کا سینئر افسر طلب

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ میں سینٹ انتخابات رکوانے کے لیے درخواست کی سماعت ہوئے جس میں عدالت نے الیکشن کمیشن کے سینئر افسر کو کل طلب کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق شاہد جامی کی جانب سے عدالت میں سینٹ الیکشن رکوانے کے لیے درخواست جمع کرائی گئی تھی جس میں موقف اپنایا گیا کہ کاغذات نامزدگی جو جمع کروائے گئے ہیں وہ پرانے ہیں جس کے باعث امیدواروں کے اثاثوں کا پتہ نہیں چلتا اس لیے سینٹ کے الیکشن کو روکا جائے جس پر عدالت کے فاضل جج نے الیکشن کمیشن کے سنیئر افسر کو کل عدالت میں طلب کر لیاہے ۔

مزید :

لاہور -اہم خبریں -