فحش فلمیں معاشرے کو کس طرح تباہ کر رہی ہیں ؟تحقیق نے بتا دیا

فحش فلمیں معاشرے کو کس طرح تباہ کر رہی ہیں ؟تحقیق نے بتا دیا
فحش فلمیں معاشرے کو کس طرح تباہ کر رہی ہیں ؟تحقیق نے بتا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برلن (نیوز ڈیسک) فحش فلموں کے انسان کی ذہنی اور جسمانی صحت پر بد اثرات کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں لیکن ایک حالیہ تحقیق نے یہ بھی ثابت کردیا ہے کہ یہ اخلاق سوز مواد معاشرے کی تباہی اور شادی کی شرح میں تشویشناک کمی کا بھی باعث بن رہا ہے اور حتیٰ کہ شادی شدہ لوگ بھی ان فلموں سے متاثر ہوکر اپنے گھر برباد کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:مقدس مقامات پر فحش تصاویر بنانے والی خواتین گرفتار
 یونیورسٹی آف پنسلوانیا کے تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ نوجوان فحش فلموں کے عادی ہوکر شادی کی ذمہ داریوں سے گھبرانے لگتے ہیں اور جنسی تسکین کا آسان ذریعہ فلموں کی صورت میں ڈھونڈلیتے ہیں۔ یہ نوجوان مسلسل ان فلموں کو دیکھنے کی وجہ سے نہ صرف نارمل انسانی تعلقات کے قابل نہیں رہتے بلکہ کوشش کرتے ہیں کہ انہیں ایک عورت اور بچوں کی ذمہ داری نہ اٹھانا پڑے۔
غیر حقیقی جنسی تسکین کے عادی نوجوانوں کی جب شادی ہوتی ہے تو وہ قدرتی طریقے سے ازدواجی فرائض سرانجام دینے میں ناکام ہوتے ہیں اور انہیں جنسی تحریک کیلئے فلموں کا سہارا لینا پڑتا ہے۔ ان کی ازدواجی زندگی مسلسل ناکامی اورمسائل کا شکار رہتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ طلاق کی شرح میں بھی ہوشربا اضافہ ہورہا ہے۔ یہ مسائل اس قدر سنجیدہ ہو چکے ہیں کہ مغربی ممالک نے بھی فحش مواد پر قابو پانے کیلئے اقدامات شروع کردئیے ہیں اور برطانیہ میں تو اس سلسلے میں قانون سازی بھی کی جارہی ہے۔ حالیہ تحقیق 18 سے 35 سال عمر کے افراد کے چار سالہ مطالعے پر مشتمل ہے۔ یہ تحقیق جرمن ادارے ”انسٹی ٹیوٹ فار سٹڈی آف لیبر“ نے شائع کی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -