وارم اپ میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو شکست دیدی

وارم اپ میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو شکست دیدی
وارم اپ میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو شکست دیدی

  

کرسچرچ(مانیٹرنگ ڈیسک)ورلڈکپ کے وارم اپ میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 5وکٹوں سے شکست دیدی۔ تفصیلات کے مطابق کرسچرچ میں کھیلے جانے والے وارم اپ میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بارش کے باعث 44.4اوور میں 7وکٹوں کے نقصان پر 279رنز بنائے جس میں دلشان100اور میتھیوز 58رنز کیساتھ نمایاں رہے جبکہ ایبیٹ نے 3اور پارنل نے 2وکٹیں حاصل کیں اور بارش کے باعث جنوبی افریقہ کو 25اوور میں 188رنز بنانے تھے جس میں جنوبی افریقہ نے 24.3اوور میں 5وکٹوں کے نقصان پر 188رنز بنالئے ۔جنوبی افریقہ کے بلے بازوں میں کوک 66اور کپتان آملہ نے 46رنز بنائے جبکہ سری لنکا کے باؤلروں میں ہیراتھ نے 3اور ملینگا نے1وکٹ حاصل کیں۔

مزید :

Cricket World Cup 2015 -