آئی آئی چندریگر روڑ پر عمارت میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ،عمارت میں دھواں بھرنے سے کئی لوگوں کی حالت غیر

آئی آئی چندریگر روڑ پر عمارت میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ،عمارت میں دھواں ...
آئی آئی چندریگر روڑ پر عمارت میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ،عمارت میں دھواں بھرنے سے کئی لوگوں کی حالت غیر

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)آئی آئی چندر یگر روڈ پر کامریس سینٹر میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق عمارت میں آگ چوتھی منزل سے لگی جس نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تاہم آگ کے باعث کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا لیکن عمارت میں دھواں بھر جانے سے کئی لوگوں کی حالت غیر ہو گئی جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔آگ بجھانے کے لیے پورے شہر سے فائربریگیڈ کی گاڑیاں اور ریسکیو عملہ کو طلب کر لیا گیا تھا جس نے موقع پر پہنچ کر بہترین حکمت عملی کو اپناتے ہوئے قریبی عمارتوں کو خالی کرانے کے ساتھ ساتھ عمارت میں سے پھنسے لوگوں کو باحفاظت باہر نکالا اور مکمل طور پر آگ پر قابو پانے لیا ۔

مزید :

کراچی -اہم خبریں -