چین کی طرف سے پاکستان کو مزید ایٹمی ری ایکٹر دئیے جانے کا امکان : بھارتی میڈیا

چین کی طرف سے پاکستان کو مزید ایٹمی ری ایکٹر دئیے جانے کا امکان : بھارتی میڈیا
چین کی طرف سے پاکستان کو مزید ایٹمی ری ایکٹر دئیے جانے کا امکان : بھارتی میڈیا

  

کراچی (ویب ڈیسک) بھارتی اخبار ”انڈیا ٹوڈے“ کی رپورٹ کے مطابق چین پاکستان میں چھ جوہری منصوبوں پر کام کررہا ہے جن کی پیداواری صلاحیت 34 لاکھ کلو واٹ ہوگی۔ چین کی طرف سے پاکستان کو مزید ایٹمی ری ایکٹر دئیے جانے کا بھی امکان ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان سویلین جوہری تعاون پر کافی پیشرفت ہوچکی ہے۔ اخبار کے مطابق چینی حکام نے تصدیق کی ہے چین پاکستان میں چھ ایٹمی بجلی منصوبوں پر کام کررہا ہے اور پاکستان کو مزید ری ایکٹر برآمد کرنے کا امکان ہے۔ اخبار نے واویلا کرتے ہوئے لکھا یہ نیوکلیئر سپلائر گروپ (این ایس جی) کی گائیڈ لائن کی خلاف ورزی ہے۔ اخبار نے جوہری ایٹمی گھروں کی تعمیر پر شور مچاتے ہوئے لکھا پاکستان نے جوہری عدم پھیلاﺅ کے معاہدے (این پی ٹی) پر دستخط نہیں کئے اس لئے ایسے ممالک کو جوہری ٹیکنالوجی فراہم کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ بھارتی اور امریکی حکام کے مطابق چین نے پاکستان کے چشمہ ون اور ٹو کے ایٹمی گھروں کی تعمیر کا اعلان کردیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -