بھارت میں نیپالی خاتون اجتماعی زیادتی کے بعد قتل

بھارت میں نیپالی خاتون اجتماعی زیادتی کے بعد قتل
بھارت میں نیپالی خاتون اجتماعی زیادتی کے بعد قتل

  

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں ذہنی معذور نیپالی خاتون کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کرکے اعضا کاٹ کر ایک کھیت میں دفن کردیا گیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ روہتک ششناک آنند نے مقامی این ڈی ٹی وی کوبتایا 28 سالہ خاتون یکم فروری کو ریاست ہریانہ کے شہر روہتک میں لاپتہ ہوگئی تھی۔ وہ علاج کرانے کیلئے اپنی بہن کے ہاں رہائش پذیر تھی۔ پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق اعضا پر پتھر، بلیڈز اور چھڑیاں ماری گئیں۔ مقتولہ کیلئے شمعیں روشن کی گئیں اور اسکی بہن نے بتایا پولیس کیس سے جان چھڑانا چاہتی ہے اسلئے تفتیش نہیں ہورہی ہےجبکہ پولیس کا کہناہے کہ ملزموں کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

مزید :

بین الاقوامی -