شہباز شریف کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کاجلاس،نیشنل ایکشن پر عملدرآمد کا جائزہ
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب شہبا زشریف کی زیر صدارت صوبائی اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق جائزہ لیاگیا۔تفصیلات کے مطابق اجلاس میں کور کمانڈر لاہور ،آئی جی پولیس اور دیگر حکام نے شرکت کی ۔اجلاس کے دوران شہبازشریف نے متعلقہ اداروں کو نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے کسی بھی قسم کی کمیوں کو دور کرنے کی ہدایت دی اورکہاکہ اگر کوئی کمی باقی رہی تو اسے ہرگز برداشت نہیں کیاجائےگا۔