سانحہ 12 مئی میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا، ایم کیوایم کا سیکٹر انچارج ہے:ترجمان رینجرز

سانحہ 12 مئی میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا، ایم کیوایم کا سیکٹر انچارج ہے:ترجمان ...

  

کراچی(ویب ڈیسک) رینجرز ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ رینجرز نے خفیہ اطلاع پر محمود آباد میں ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران سانحہ 12مئی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔مقامی اخبار جنگ کے مطابق ترجمان نے کہا کہ گرفتار ملزم ایم کیو ایم محمود آباد کے سیکٹر انچارج رفیق راجپوت عرف کائیاں نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ وہ سانحہ 12مئی میں ملوث ہے،جبکہ وہ منظور کالونی کے عامر عرف دوانی کی ٹارگٹ کلرز ٹیم سے احکامات بھی لیتا تھا ،ملزم ٹارگٹ کلنگ کے کئی مقدمات میں ملوث ہے۔ جبکہ ملزم چنیسر گوٹھ میں اشوک کوبراگروپ کے ساتھ گینگ وار کا اعتراف بھی کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ملزم نے رئیس عرف مما سمیت دیگر ٹارگٹ کلرز کو تحفظ دینے کا اعتراف کیا ہے، ملزم زمینوں پر قبضوں کے کئی مقدمات میں بھی مطلوب ہے۔

مزید :

کراچی -