سانحہ 12مئی کیس میں گرفتار ملزم 90روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے

سانحہ 12مئی کیس میں گرفتار ملزم 90روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے
سانحہ 12مئی کیس میں گرفتار ملزم 90روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سانحہ 12مئی میں ملوث ملزم عبدالرفیق کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 90روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کر دیا۔تفصیلات کے مطابق عدالت نے سانحہ 12مئی میں ملوث ملزم کو ہفتہ کے روز محمود آباد سے گرفتارکیا جسے آج انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا ۔رینجرز نے عدالت سے ملزم کے 90روزہ ریمانڈ پر رکھنے کے لیے درخواست دی تھی جسے عدالت نے منظور کر تے ہوئے ملزم کو ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کر دیا جبکہ وکیل صفائی نے عدالت میں موقف اپنایاکہ ملزم بے گناہ ہے اسے سیاسی دشمنی کا نشانہ بنایا جارہاہے ۔

اس موقع پر عدالت میں میڈیا کو آنے کی اجازت نہیں دی گئی اور معاملہ کو میڈیا میں نہیں لانے کا فیصلہ کیا گیا حالانکہ اس طرح کی بڑی عدالتوں میں میڈیا کوآنے کی اجازت ہوتی ہے ۔

مزید :

کراچی -