سلمان خان اور پریا نکا چوپٹرانے ایک خواہش کا اظہار کر دیا

سلمان خان اور پریا نکا چوپٹرانے ایک خواہش کا اظہار کر دیا
سلمان خان اور پریا نکا چوپٹرانے ایک خواہش کا اظہار کر دیا

  

ممبئی (ویب ڈیسک) اداکار سلمان خان کے سر پر سہرے کے پھول کب سجیں گے اس کا تو پتا نہیں۔ ہاں یہ ضرور ہے کہ اداکار نے بچے گود لینے کی خواہش ظاہر کردی ہے۔ دبنگ خان فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں، جبھی تو ہر دلعزیز اداکار کہلائے جاتے ہیں۔ چلبل پانڈے نے سوچ لیا ہے کہ وہ اب کوئی بچہ گود لے کر اس کی پرورش کریں گے۔ یہی نہیں اب تو ایکزوٹک گرل پریانکا نے بھی اسی طرح کی خواہش کا اعلان کردیا ہے۔ دونوں اداکاروں کے پرستار ان کی شادی کے لئے بے چین رہتے ہیں، لیکن اب اس اعلان نے ان کے چہرے پر تھوڑی بہت خوشی سجادی ہے۔ یاد رہے کہ سلمان خان اس برس پچاس سال کے ہوجائیں گے اور ان کے چھوٹے دونوں بھائی شادی شدہ ہیں جبکہ پریانکا چوپڑا کو ابھی تک اپنا آئیڈیل نہیں ملا وہ چاہتی ہیں کہ شوہر پنجابی منڈا ہو اور پیار کرنے والا ہو۔ ان کی عمر بھی 35 برس ہوچکی ہے۔

مزید :

تفریح -