سنی لیون کی فلم ” اِک پہیلی لیلہ“ کا ٹریلر جاری ہوگیا
ممبئی(ویب ڈیسک) بالی وڈ فلم ” اِک پہیلی لیلہ“ کا ٹریلر جاری ہوگیا۔ فلم ” اِک پہیلی لیلہ“جس کی مرکزی کاسٹ میں اداکارہ سنی لیون شامل ہیں ، کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ وہ فلم میں راجھستانی لڑکی کے جاندار کردار میں دکھائی دینگی۔ یہ پہلی فلم جس میں بامعنی کردار بنھا رہی ہیں۔ فلم کی کہانی ٹریلر میں کافی الجھی ہوئی دکھائی دے رہی ہے اور اختتام سے متعلق بالکل پتہ نہیں چل رہا۔ فلم کی پروڈکشن بھوشن کمار ، کرشن کمار، احمد خان اور شاعرہ خان نے دی ہے جبکہ فلم کی ہدایات بولی خان نے دی ہے فلم 10اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔