عمران خان اور چوہدری محمد سرورکے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

عمران خان اور چوہدری محمد سرورکے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
عمران خان اور چوہدری محمد سرورکے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور سابق گورنر پنجاب چوہدر ی سرور کے درمیان ملاقات کی اندورنی کہانی سامنے آگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق چوہدر ی سرور اورعمران خان کے درمیان دو ملاقاتیں ہوئی جس دوران عمران خان نے چوہدری سرور کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت بھی دی اور سات نکات پر اتفاق بھی کیا گیا ۔چوہدر ی سرور نے عمران خان کی دعوت پر فوری کو ئی فیصلہ نہیں کیا لیکن ذرائع کا کہناہے کہ چوہدری سرور چند روز میں سیاسی فیصلے کا باضابطہ اعلان کچھ روز میں کریں گے ۔ملاقات کے دوران چوہدری سرور نے تحریک انصاف کی انرجی پالیسی اور اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کی پالیسی سے اتفاق کیا ۔

مزید :

قومی -