ورلڈکپ میں شمولیت کیلئے ناصر جمشید اور راحت علی کی کٹ تیار
سیالکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹر ناصر جمشید اور راحت علی کو ورلڈکپ میں شمولیت کا گرین سگنل ملنے کے بعد دونوں کھلاڑیوں کیلئے ورلڈکپ کٹ کی تیاری بھی مکمل کر لی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دونوں کرکٹرز کی ورلڈکپ کٹ مقامی فیکٹری میں تیار کی گئی ہے۔ ناصر جمشید کی کٹ پر 77 اور راحت علی کی کٹ پر 90 نمبر لکھا ہوا ہے۔ واضح رہے کہ ورلڈکپ سکواڈ میں شامل جنید خان کے ان فٹ ہونے اور بلاول بھٹی کی خراب پرفارمنس کے باعث ناصر جمشید اور راحت علی کو ورلڈکپ سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سٹار باﺅلر سعید اجمل کا بالنگ ایکشن بھی کلیئر ہو چکا ہے اور انہوں نے بھی اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ ٹیم کے ساتھ موجود کسی کھلاڑی کے ان فٹ ہونے کی صورت میں وہ ورلڈکپ کھیلنا چاہتے ہیں اور عین ممکن ہے کہ کسی دوسرے کھلاڑی کے ان فٹ ہونے یا کسی اور مسئلے کے باعث ٹیم سے باہر ہونے کے بعد سعید اجمل کو بھی ورلڈکپ کھیلنے کیلئے بھیجا جا سکتا ہے۔