سینیٹ انتخابات، پیپلز پارٹی نے ناموں کو حتمی شکل دیدی، ہارس ٹریڈنگ کے خلاف ہیں: پرویز اشرف

سینیٹ انتخابات، پیپلز پارٹی نے ناموں کو حتمی شکل دیدی، ہارس ٹریڈنگ کے خلاف ...
سینیٹ انتخابات، پیپلز پارٹی نے ناموں کو حتمی شکل دیدی، ہارس ٹریڈنگ کے خلاف ہیں: پرویز اشرف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دے دی ہے۔ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ہارس ٹریڈنگ کی محالفت کی، آصف زرداری اور بلاول بھٹو میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے بتایا کہ سینیٹ کی نشستوں کیلئے بہت سے امیدواروں نے درخواستیں دیں جن کا انٹرویو کرنے کے بعد ناموں کو حتمی شکل دی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ صوب خیبرپختونخواہ سے نور عالم خان اورخانزادہ خان سینیٹ کے امیدوار ہیں جبکہ پنجاب سے ندیم افضل چن سینیٹ کے امیدوار ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں ٹیکنو کریٹ کی نشست کیلئے فاروق ایچ نائیک کو ٹکٹ دیا گیا ہے جبکہ خواتین کی نشست کیلئے سسی پلیجو کو منتخب کیا گیا ہے۔ پرویز اشرف کے مطابق جنرل نشستوں پر رحمان ملک، اسلام الدین شیخ، سلیم مانڈی والا، گیان چند اور عبدالطیف انصاری امیدوار ہوں گے۔
ایک سوال کے جواب میں راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ہارس ٹریڈنگ کی مخالفت کی ہے۔ پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے درمیان کوئی اختلافات نہیں ہے۔ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کے درمیان اختلافات مخالفین کی خواہش ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -