ایم کیو ایم کی سندھ کابینہ میں شمولیت کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا: خورشید شاہ

ایم کیو ایم کی سندھ کابینہ میں شمولیت کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا: خورشید شاہ
ایم کیو ایم کی سندھ کابینہ میں شمولیت کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا: خورشید شاہ
کیپشن: khurshid shah

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءاور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) سانحہ بلدیہ میں ملوث مجرموں سے لاتعلقی کا اظہار کرے۔ ایم کیو ایم کی سندھ کابینہ میں شمولیت سے متعلق رحمان ملک کا بیان ان کی ”پھرتیاں“ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سانحہ بلدیہ ٹاﺅن پر فوراً جے آئی ٹی قائم کی گئی تھی جبکہ اس کی رپورٹ میں صداقت ہوگی تب ہی اتنا بڑا الزام لگایا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم سانحہ بلدیہ ٹاﺅن میں ملوث مجرموں سے لاتعلقی کا اظہار کرے اس طرح وہ بری الذمہ ہو جائے گی۔ ایم کیو ایم سندھ کابینہ میں شمولیت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ متحدہ کی شمولیت کے بارے میں رحمان ملک کا بیان سنا ہے، یہ رحمان ملک کی پھرتیاں ہیں کیونکہ کہ ابھی تک ایم کیو ایم کی شمولیت کا فیصلہ نہیں ہا۔ ایک سوال کے جواب میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر داخلہ کے شکار پور نہ جانے پر افسوس ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -