سینیٹ انتخابات، وزیراعظم نواز شریف کا خواہشمند امیدواروں سے خود ملاقات کا فیصلہ

سینیٹ انتخابات، وزیراعظم نواز شریف کا خواہشمند امیدواروں سے خود ملاقات کا ...
سینیٹ انتخابات، وزیراعظم نواز شریف کا خواہشمند امیدواروں سے خود ملاقات کا فیصلہ
کیپشن: nawaz-sharif-01 cop

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے سینیٹ انتخابات کیلئے مسلم لیگ کے ٹکٹ کے خواہشمند افراد سے خود ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی بڑی سیاسی جماعتیں سینیٹ انتخابات کیلئے اپنے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دینے کے قریب ہیں اور اس سلسلے میں پارلیمانی بورڈز کے اجلاس منعقد کئے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں سینیٹ انتخابات سے متعلق حکمت عملی اور متوقع امیدواروں کے ناموں پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے سینیٹ انتخابات کیلئے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے خواہشمند افراد سے خود انٹرویو کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور توقع ہے کہ آئندہ چند روز میں مسلم لیگ ن کی جانب سے امیدواروں کے حتمی ناموں کا اعلان کر دیا جائے گا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -