مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے درمیان ثالثی کروں گا: خورشید شاہ

مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے درمیان ثالثی کروں گا: خورشید شاہ
مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے درمیان ثالثی کروں گا: خورشید شاہ
کیپشن: Khurshid Shah 5

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءاور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف نے مذاکرات میں ثالثی کیلئے رابطہ کیا ہے، جلد اسحاق ڈار سے ملاقات کروں گا۔ تفصیلات کے مطابق خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ مجھے ثالث کے طور پر ماننے کو تیار ہیں اور دونوں جماعتوں نے باقاعدہ رابطہ بھی کیا ہے جس پر اسحاق ڈار سے جلد بات کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پارلیمینٹ نے بچائی لیکن سرکار غیر سنجیدہ ہے۔ پہلے وزیراعظم نواز شریف پارلیمینٹ میں نہیں آتے تھے اور اب تو وزراءبھی پارلیمینٹ آنے کی زحمت نہیں کرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ٹیکس لگاتے وقت پارلیمینٹ کو پوچھتی تک نہیں، حکومت احتساب بل لائے اس کی حمایت کریں گے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -