تحریک انصاف یوتھ ونگ کے برطرف عہدیداروں نے اسد عمر کو ’ماموں‘ بنادیا

تحریک انصاف یوتھ ونگ کے برطرف عہدیداروں نے اسد عمر کو ’ماموں‘ بنادیا
تحریک انصاف یوتھ ونگ کے برطرف عہدیداروں نے اسد عمر کو ’ماموں‘ بنادیا

  

لاہور (ویب ڈیسک) تحریک انصاف یوتھ ونگ لاہور کے برطرف کئے گئے عہدیداروں نے مرکزی رہنما اسد عمر کو ’’ماموں‘‘ بنا ڈالا۔ اصل معاملے سے بے خبر رکھتے ہوئے اسد عمر کو ایک کاغذ دیتے تصویریں بنا کر سوشل میڈیا پر لکھ کر مشتہر کردیں کہ اسد عمر نے لاہور یوتھ ونگ کے عہدیداروں کی تقرری کردی ہے۔ ’’دھوکہ‘‘ کی خبر پاکر اسد عمر یوتھ ونگ کے حقیقی رہنماؤں کو وضاحت کرتے رہے جبکہ اسد عمر نے دھوکہ دینے والے رہنماؤں کے خلاف ایکشن کا بھی عندیہ دیا ہے۔ مقامی اخبار خبریں کے مطابق یوتھ ونگ پنجاب کے صدر زبیر نیازی اور سنٹرل ریجن کے صدر عبید اللہ کی دعوت پر تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر گزشتہ روز گلشن راوی میں منعقد یوتھ کنونشن میں شرکت کیلئے لاہور پہنچے۔ کنونشن میں شرکت کیلئے جاتے ہوئے اسد عمر نے زبیر نیازی کو بتایا کہ یوتھ ونگ لاہور کا سابق صدر عثمان حمزہ اور سابق جنرل سیکرٹری وقاص اسلم فون پر انہیں کاسمو کلب میں آنے کی دعوت دے رہے ہیں لہٰذ اہم چند منٹ کیلئے ان کی بات سن لیتے ہیں۔ اس عمر جیسے ہی کاسمو کلب پہنچے تو عثمان حمزہ اور ان کے ساتھیوں نے تنظیمی عہدوں سے ہٹائے جانے کے حوالے سے شکایات بیان کرنا شروع کردیں جبکہ اس دوران وقاص اسلم کو اسد عمر کے ساتھ کھڑ اکرکے اسد عمر سے انہیں ایک سرٹیفکیٹ دلاتے ہوئے تصویر بھی بنائی گئی لیکن اسد عمر کو اس دستاویز کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا کہ وہ کس سے متعلق ہے۔ چند منٹ تک کھڑے کھڑے بات سننے کے بعد اسد عمر کنونشن میں شرکت کیلئے پہنچ گئے جہاں سے فارغ ہوکر وہ ساہیوال میں ایک اور یوتھ کنونشن کیلئے روانہ ہوئے تو زبیر نیازی، عبید اللہ ودیگر رہنماؤں نیاسد عمر کو بتایا کہ عثمان حمزہ اور وقاص اسلم نے سوشل میڈیا پر ان کے ساتھ کھینچی گئی تصویر مشتہر کرتے ہوئے تحریر کیا ہے کہ اسد عمر وقاص اسلم کو یوتھ ونگ لاہور کا جنرل سیکرٹری مقرر کئے جانے کا نوٹیفکیشن دے رہے ہیں۔ اخبار کے مطابق اسد عمر نے اس پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دھوکہ دہی پر ایکشن لیں گے۔

مزید :

لاہور -