سعودی حکومت کا نیا ورک ویزا 10 دنوں میں جاری کرنے کا فیصلہ
ریاض (اے پی پی) سعودی عرب کی حکومت نے نیا ورک ویزا دس دنوں میں جاری کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق ڈائریکٹر لیبر آسیرریجن حسین الماری نے سعودی اخبار کو بتایا کہ اب نیا ورک ویزا 90 دنوں کی بجائے اب دس دنوں میں جاری کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ وزیر محنت عادل فقہہ نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں لیبر آفسز میں وزارت محنت کے نئے احکامات پر عملدرآمد کا آغاز ہوچکا ہے اور اس ضمن میں کمپنیوں اور دیگر اداروں کو خدمات فراہم کی جارہی ہے۔