سینیٹ انتخابات، تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کا پہلا اجلاس آج ہو گا

سینیٹ انتخابات، تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کا پہلا اجلاس آج ہو گا
سینیٹ انتخابات، تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کا پہلا اجلاس آج ہو گا
کیپشن: Tehreek e insaaf Logo

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ انتخابات کیلئے تمام سیاسی جماعتیں امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکیل دینے میں مصروف ہیں اور اس ضمن میں پاکستان تحریک انصاف بھی سر جوڑنے کیلئے تیار ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کا پہلا اجلاس آج ہو گا جس میں امیدواروں کی درخواستوں کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اسمبلیوں کا بائیکاٹ کر رکھا ہے تاہم عمران خان نے شادی کے بعد عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب گئے جہاں انہوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ ان کی جماعت سینیٹ انتخابات میں حصہ لے گی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -