پاکستان میں 34 لاکھ کلو واٹ کے 6 ایٹمی بجلی گھر بنارہے ہیں: چین
بیجنگ، اسلام آباد (آئی این پی) چین نے پاکستان میں 6 ایٹمی بجلی گھروں کی تعمیر کے منصوبوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں مزید ایٹمی بجلی گھر تعمیر کئے جائیں گے۔ عالمی میڈیا کے مطابق قومی ترقی اور اصلاحاتی کمیشن کے نائب وزیر وانگ ژی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چین پاکستان میں 6 ایٹمی ری ایکٹرز تعمیر کررہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ این ڈی آر سی، پاکتان اور دیگر ممالک کو جوہری شعبے میں مزید برآمدات میں دلچسپی رکھتا ہے اور ایٹمی شعبے میں برآمدات کیلئے معاون مالیاتی پالیسویں کی نئی گائیڈ لائن بنارہا ہے، واضح رہے کہ چین ماضی میں پاکستان کے ساتھ جوہری تعاون کے منصوبوں کی تصدیق اور اس بارے میں معلومات فراہم کرنے سے انکار کرتا رہا ہے۔