نامعلوم طیارے نے داعش کو ہتھیاروں کی کھیپ گرادی

نامعلوم طیارے نے داعش کو ہتھیاروں کی کھیپ گرادی
نامعلوم طیارے نے داعش کو ہتھیاروں کی کھیپ گرادی

  

بغداد (اے پی پی) عراق میں ایک نامعلوم طیارے نے داعش کے لئے ہتھیاروں کی کھیپ ایک بار پھر گرائی ہے۔ ایرانی ریڈیو کے مطابق صوبہ الانبار کے ایک مقامی عہدیدار نے بتایا کہ ایک نامعلوم طیارے نے الرمادی کے قریب داعش کے لئے ہتھیاروں کی کھیپ گرائی ہے۔ داعش کے لئے ہتھیاروں کی یہ کھیپ الرمادی کے مغرب میں الرطبہ کے علاقے میں گرائی گئی۔ مقامی عہدیدار کے مطابق داعش کے عناصر نے ہتھیاروں کی یہ کھیپ جمع کی اور اپنے ساتھ لے گئے۔ اس سے پہلے دسمبر میں بھی عراق کے شمالی صوبے صلاح الدین میں ایک طیارے نے داعش کے لئے ہتھیاروں کی کھیپ گرائی تھی۔

مزید :

بین الاقوامی -