سیاست میں آنے کا ارادہ نہیں تھنک ٹینک بناؤنگا: افتخار چوہدری

سیاست میں آنے کا ارادہ نہیں تھنک ٹینک بناؤنگا: افتخار چوہدری
سیاست میں آنے کا ارادہ نہیں تھنک ٹینک بناؤنگا: افتخار چوہدری

  

اسلام (ویب ڈیسک) سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر) افتخار محمود چوہدری نے کہا ہے کہ وہ جلد ایک تھنک ٹینک قائم کرنے کا اعلان کریں گئے ۔تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل جمہوریت میں ہے ،پاکستان میں عدلیہ اور میڈیا بہت آزاد ہیں، سیاست میں آنے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں عدلیہ کی آزادی پر اب کوئی قد غن نہیں ہو سکتا ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سول سوسائٹی اور میڈیا متحرک انداز میں کر دار ادا کر رہے ہیں۔ قانون کی بالا دستی کو یقینی بنانے کے لئے عدلیہ اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ملک میں جمہوریت اور پارلیمانی اداروں کا مستقبل درخشاں ہے عدلیہ کی آزادی میں وکلاء کا خون شامل ہے تھنک تھینک کے قیام کے بارے میں ایک سوال پر انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اس کام کے لئے پیسوں کی ضرورت ہوتی ہے اور میرے پاس پیسے نہیں ہیں تاہم میرا ارادہ ہے کہ جلد تھنک تھینک کا قیام عمل میں لایا جائے۔

مزید :

اسلام آباد -