سہیل خان جلد فٹ ہو کر بھارت کے خلاف میچ کھیلیں گے: پی سی بی

سہیل خان جلد فٹ ہو کر بھارت کے خلاف میچ کھیلیں گے: پی سی بی
سہیل خان جلد فٹ ہو کر بھارت کے خلاف میچ کھیلیں گے: پی سی بی

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ترجمان نے کہا ہے کہ سہیل خان جلد مکمل فٹ ہو جائیں گے اور بھارت کے خلاف میچ کیلئے دستیاب ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سہیل خان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں اور انہیں احتیاط کے باعث میدان سے باہر بلایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سہیل خان جلد مکمل فٹ ہو جائیں گے اور بھارت کے خلاف میچ میں ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ واضح رہے کہ سہیل خان بنگلہ دیش کے خلاف وارم اپ میچ کے دوران انجری کا شکار ہو گئے جس کے باعث انہیں میدان سے باہر بلا لیا گیا تھا۔

مزید :

کھیل -