سینیٹ انتخابات، سب سے زیادہ درخواستیں مسلم لیگ ن کو موصول ہوئیں: وزیراعظم
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات کیلئے درخواست دینے والے تمام امیدوار باصلاحیت ہیں، جنہیں ٹکٹ نہیں ملے وہ بھی جمہوری نظام کو مستحکم بنانے کیلئے کام کریں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے سینیٹ کیلئے مسلم لیگ ن کے امیدواروں نے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں مسلم لیگ ن کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کے ارکان بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ وہ مسلم لیگ ن کی پالیسیوں اور اصلاحتی ایجنڈے پر اعتماد پر مشکور ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات کیلئے درخواست دینے والے تمام امیدوارو اعلیٰ صلاحیتیوں کے حامل ہیں تاہم جن لوگوں کو سینیٹ انتخابات کیلئے ٹکٹ نہیں ملے گا وہ بھی پارٹی اور جمہوری نظام کو مستحکم کرنے کیلئے کام جاری رکھیں۔