حکومت جے آئی ٹی کی رپورٹ پر ملزموں کو گرفتار کرے ،تحریک انصاف حکومت کے ساتھ ہے:عمرا ن خان

حکومت جے آئی ٹی کی رپورٹ پر ملزموں کو گرفتار کرے ،تحریک انصاف حکومت کے ساتھ ...
حکومت جے آئی ٹی کی رپورٹ پر ملزموں کو گرفتار کرے ،تحریک انصاف حکومت کے ساتھ ہے:عمرا ن خان

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان نے کہاہے  کہ سانحہ بلدیہ ٹاﺅن کے لواحقین کو انصاف دیا جائے ،تحریک انصاف حکومت کے ساتھ ہے ۔عمران خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت رینجر زکی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ پر عملدرآمد کرتے ہوئے ملزموں کیخلاف کارروائی کرے اور انہیں گرفتارکر کے ان کے مقدمات فوجی عدالتو ں میں چلائیں جائیں ۔وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف وقت آگیا ہے کہ حکومت سانحہ بلدیہ ٹاﺅن کے ملزموں کیخلاف کارروائی کرے اور اس سلسلے میں ہم نواز شریف کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف مصلحتوں میں پڑے ہیں لیکن اب وقت آگیا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس کاروائی کی جائے

عمرا ن خان نے کہاکہ انہوں نے سخت فیصلہ لیتے ہوئے حکومت کاساتھ دیااور نیشنل ایکشن پلان پر رضامندی ظاہر کی تاکہ دہشت گردی کا خاتمہ ہو سکے ۔نواز شریف دہشت گردی کیخلا ف قدم اٹھائیں اور سانحہ بلدیہ ٹاﺅن کے جاںبحق ہونے والوں کو انصاف دیں تحریک انصاف ان کے ساتھ ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -