عمران خان جنسی مریض ہیں وہ جب کھلاڑی تھے تب بھی ڈرگز لیتے تھے اور اب بھی لیتے ہیں :قمرمنصور

عمران خان جنسی مریض ہیں وہ جب کھلاڑی تھے تب بھی ڈرگز لیتے تھے اور اب بھی لیتے ...
عمران خان جنسی مریض ہیں وہ جب کھلاڑی تھے تب بھی ڈرگز لیتے تھے اور اب بھی لیتے ہیں :قمرمنصور

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما قمر منصور نے کہاہے کہ تحریک انصاف کے چیئر مین عمر ان خان ایک جنسی مریض ہیں جب وہ کھلاڑی تھے تو تب بھی ڈرگز لیتے تھے اور اب بھی وہ ڈرگز لیتے ہیں ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر منصور نے کہا کہ عمران خان نے ہمارے قائد کیخلاف غلط الفاظ کا استعمال کیاہے جو کہ ہم بالکل برداشت نہیں کریں گے اگر ضرورت پڑی تو ہمارے ہاتھ عمران خان کے گریبان تک جائیں گے ۔انہوں نے عمران خان کے بیان پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سب کو پتہ ہے کہ وہ جنسی مریض ہیں ،وہ پہلے بھی ڈرگز لیتے تھے اور اب بھی لیتے ہیں اور کئی بار عالمی میڈیا نے بھی ان کی ڈرگز لینے کی عادت کے بار ے انکشاف کیاہے ۔

انہوں نے کہاکہ سب کو معلو م ہے کہ دھرنے میں کیا ہوتا رہاہے کسی سے کچھ بھی نہیں چھپا اور الطاف حسین ایک باکردار انسان ہیں انہیں تحریک انصاف کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -