ہواڑئی سفر کے دوران تھکاوٹ سے بچنے کے لیے مفید مشورے

ہواڑئی سفر کے دوران تھکاوٹ سے بچنے کے لیے مفید مشورے
ہواڑئی سفر کے دوران تھکاوٹ سے بچنے کے لیے مفید مشورے

  

لندن(نیوزڈیسک)جہاز کی سواری ایک پرکشش اور خوشگوار سفر لگتا ہے اور ہم فضائی سفر سے محظوظ بھی ہوتے ہیں ۔اگر یہ سفر ایک یا دوگھنٹے ہو تو شاید تھکن نہیں ہوتی لیکن اگر سفر چھ سات گھنٹے کا ہو اور ہم ایک ٹائم زون سے دوسرے ٹائم زون میں داخل ہوں تو تھکان، معدے اور سرمیں درد، طبیعت کا بوجھل پن، بھوک میں کمی یا زیادتی عام مسائل بن جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں :وہ پانچ سالہ بچہ جو کبھی تیس سالہ سیاہ فام خاتون تھا

اس طرح کی حالت کو عرف عام میں ’جیٹ لیگ‘ بھی کہا جاتا ہے ،اس حالت سے نارمل حالت میں آتے کچھ دن بھی لگ جاتے ہیں۔سب لوگوں کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ان مسائل سے جلد از جلد چھٹکارا پا لیں۔ اس سلسلے میں ایمریٹس یوکے کے وائس پریذیڈینٹ لاری بیری مین کا کہنا ہے کہ ہوائی سفر میں ان تمام مسائل سے دور رہنا بہت ہی آسان ہے۔اس کا کہنا ہے کہ سفر میں ذہنی تناﺅ سے دور رہنے کی کوشش کریں اور اپنے ساتھی مسافروں سے بات چیت کریں کہ اس طرح آپ کے تھکان نہیں ہوگی۔کچھ لوگ سفر سے پہلے اپنی پسندیدہ موسیقی اور گانوں کی ایک لسٹ بنالیتے ہیں تا کہ سفر کے دوران سنتے جائیں، یہ ایک اچھی عادت ہے،اسی طرح سفر کے دوران فلمیں دیکھ کر بھی اچھا وقت گزرجاتا ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ کوشش کریں کہ بہت لمبا سفر نہ کریں بلکہ اگر راستے میں ’سٹاپ اوور‘ہو تو یہ کافی بہتر ہے کہ اس طرح آپ کو ٹائم زون کافرق زیادہ محسوس نہیں ہوگا۔

سفر سے پہلے تیاری

ایک ویب سائیٹ Bupaکا کہنا ہے کہ آپ اپنے سفر سے پہلے کی اپنے آپ کو ذہنی طور پر سفر اور ٹائم زون کی تبدیلی کے لئے تیار کریں،کوشش کریں کہ جس جگہ آپ نے جانا ہے وہاں کے حساب سے اپنے دن پلان کریں۔

اپنی گھڑی کو درست کر لیں

جہاز میں سوار ہوتے ہی فوراًاپنی گھڑی کے وقت کو تبدیل کریں۔ جس ملک میں آپ کو جانا ہے اپنی گھڑی کے وقت کو وہاں کے مطابق تبدیل کریں۔

مزید پڑھیں:دنیا کا منفرد ترین آدمی جو پورا جہاز کھا گیا

روشنی سے اجتناب

اگر آپ کا سفر دن کے وقت ہے تو سورج کی روشنی کی وجہ سے نیند میں خلل آتا رہتا ہے ، اگر آپ کی سیٹ ایسی جگہ ہو جہاں سورج کی روشنی زیادہ آرہی ہے تو پھر آپ کو بہت مشکل ہوگی۔Sun Flightویب سائیٹ پر آپ چاہیں تو اس بات کا پتہ لگا سکتے ہیں کہ آپ کی فلائیٹ میں سورج کس کھڑکی پر کم ہوگااور اس کے مطابق اپنی سیٹ لیں۔بیری مین کا کہنا ہے کہ اکثر جہازوں میں یہ آسانی دی جاتی ہے کہ رات کے وقت کے مطابق جہاز کی چھت میں تارے اور آسمان بناکر مسافروں کو سلایا جاتا ہے جبکہ اسی طرح دن کے وقت سورج کی روشنی کی طرح روشنی دی جاتی ہے تا کہ مسافر اپنے آپ کو تازہ دم محسوس کریں۔

سفر کے دوران کھانے

سفر کے دوران ایسے کھانوں کا انتخاب کریں جو آپ کو تازہ دم رکھیں۔ لیموں میں یہ خاصیت موجود ہے کہ یہ فضائی سفر میں ہونے والی پانی کی کمی کو دور کرتا ہے، کیلے میں موجودپوٹاشیم اور میگنیشیم کی وجہ سے ہمارے مسلز پرسکون رہتے ہیں جبکہ چیری میں ایک مخصوص ہارمون کی بدولت جسم کا کلاک ٹائم زون کے ساتھ ایڈجسٹ ہو جاتا ہے۔

نیند کی کمی

مشہور کمپنی ‘کیپٹن کک‘ کی جانب سے بتائی گئی تراکیب میں سے ایک یہ بھی ہے کہ ہر صورت کم از کم چار گھنٹے کی نیند لیں کہ اس طرح آپ اگلے 24گھنٹے با آسانی کام کرسکیں گے۔

گرم مشروبات کا استعمال

ماہرین کا کہنا ہے کہ جیٹ لیگ دور کرنے کے لئے زیادہ کپڑے پہنیں، گرم مشروبات پئیںاورہیٹر کےءپاس رہیں کہ اس طرح آپ کے جسم کا درجہ حرارت ٹائم زون کے ساتھ مطابقت اختیار کرنے کی کوشش کرے گا۔

درست جہاز کا انتخاب

بوئنگ 757میں یہ خاصیت موجود ہے کہ یہ بہت خاموش جہاز ہے، بوئنگ 787میں LEDکے ذریعے رات کے تارے بناکر مسافروں کو آرام دیا جاتا ہے۔ائیر بس A380میں ہوا کا دباﺅ باقی جہازوں سے بہتر ہے جس کی وجہ سے آپ آرام دہ سفر پاتے ہیں۔ اپنی فلائیٹ میں ان جہازوں کی خاصیتوں کو مد نظر رکھیں اور پرلطف سفر کا مزہ لیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -