پاکستان سوئس بینکوں میں رقم رکھنے والا 48 واں ملک، 1 ارب ڈالر کی خطیر رقم موجود

پاکستان سوئس بینکوں میں رقم رکھنے والا 48 واں ملک، 1 ارب ڈالر کی خطیر رقم موجود
پاکستان سوئس بینکوں میں رقم رکھنے والا 48 واں ملک، 1 ارب ڈالر کی خطیر رقم موجود

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سوئٹرز لینڈ کے بینکوں میں دنیا بھر کے لوگ اپنے اپنے ممالک سے کرپشن ، ٹیکس چوری اور دیگر ذرائع سے حاصل ہونے والی ”رقم“ چھپاتے ہیں اور اس ضمن میں پاکستان کے کئی مشہور رہنماﺅں کے نام بھی سرفہرست ہیں تاہم اب ایک صحافتی تنظیم نے انکشاف کیا ہے کہ سوئزرلینڈ کے صرف ایک بینک HSBCمیں پاکستانیوں کے 1 ارب ڈالر موجود ہیں جبکہ دیگر بینکوں میں موجود رقوم لوگوں کے ہوش اڑانے کے لئے کافی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کنسورشیم آف انویسٹی گیشن جرنلسٹ نامی امریکی صحافتی گروپ نے مختلف بین الاقوامی شہرت کے اخبارات کے ساتھ مل کر سوئٹزر لینڈ کے ایک بینک ایچ ایس بی سی کا ایسا ڈیٹا لیک کیا ہے جس کے مطابق اس بینک میں اپنی دولت رکھنے کے حوالے سے پاکستان 48 واں بڑا ملک ہے جس کے باسیوں نے وہاں تقریباً 859.7 ملین ڈالرز جمع کرا رکھے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 1970 سے 2006ءمیں 648 کھاتہ داروں نے 314 اکاﺅنٹس کھلوائے جن میں سے 34 فیصد کھاتہ دار پاکستانی قومیت رکھتے ہیں اور ایک اندازے کے مطابق سوئس بینکوں میں پاکستانیوں کے تقریباً ایک ارب ڈالر موجود ہیں جبکہ پاکستان سے ایک صارف کی سب سے زیادہ رقم 13 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ہے ۔

صحافتی تنظیم کی جانب سے لیک کیا جانے والا یہ ڈیٹا سال 2005ءسے 2007 ءتک کا ہے جس میں سوئٹزرلینڈ پہلے اور برطانوی صارفین رقوم کے لحاظ سے سب سے اوپر ہیں جبکہ پاکستان کا پڑوسی ملک ہندوستان 4.1 ارب ڈالرز کے ساتھ 16 ویں نمبر پر ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -