سب جانتے ہیں دھرنے میں کیا ہوتا تھا ، عمران خان کو نشہ کیے بغیر نیند نہیں آتی : مصطفی عزیز آبادی

سب جانتے ہیں دھرنے میں کیا ہوتا تھا ، عمران خان کو نشہ کیے بغیر نیند نہیں آتی : ...
سب جانتے ہیں دھرنے میں کیا ہوتا تھا ، عمران خان کو نشہ کیے بغیر نیند نہیں آتی : مصطفی عزیز آبادی

  

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین پر لگائے گئے الزامات کے بعد رد عمل دیتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنماءمصطفی عزیز آبادی نے کہا ہے کہ عمران خان نے الطاف حسین کے لیے گندی زبان استعمال کی جبکہ سب کو پتا ہے کہ تحریک انصاف کے دھرنے میں کیا ہوتا رہا ہے۔ایم کیو ایم کے رہنماءکا کہنا تھا کہ آج ہونے والی گفتگو کو پوری دنیا نے سنا ہے جبکہ سبھی جانتے ہیں کہ عمران خان کو نشہ کیے بغیر نیند نہیں آتی۔

عمران خان کا الطاف حسین کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان،ایم کیو ایم کے قائد نارمل نہیں

مصطفی عزیز آبادی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے کردار کے حوالے سے ان کے قریبی لوگ زیادہ بہتر جانتے ہیں البتہ عمران خان کے کردار پر عدالت کا فیصلہ بھی موجود ہے۔انہوں نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ عمران خان طالبان کی سپورٹ کرتے ہیں اور جب تک ان جیسے لوگ پاکستان کی سیاست میں موجود ہیں پاکستان میں دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں ہے۔

مزید :

کراچی -اہم خبریں -