پٹرولیم مصنوعات پر زائد جی ایس ٹی پر اپوزیشن کا ایوان سے واک آﺅٹ

پٹرولیم مصنوعات پر زائد جی ایس ٹی پر اپوزیشن کا ایوان سے واک آﺅٹ
پٹرولیم مصنوعات پر زائد جی ایس ٹی پر اپوزیشن کا ایوان سے واک آﺅٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس لگانے کے خلاف اپوزیشن جماعتوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آﺅٹ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں نے پٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی کے نفاذ کے خلاف اجلاس سے واک آﺅٹ کر دیا۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ کس آئین میں لکھا ہے کہ پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیے بغیر جی ایس ٹی کا نفاذ کر دیا جائے۔جبکہ ان کے ساتھ متحدہ قومی موومنٹ اور جماعت اسلامی نے بھی اجلاس سے واک آﺅٹ کر دیا۔

سینیٹ انتخابات، سب سے زیادہ درخواستیں مسلم لیگ ن کو موصول ہوئیں: وزیراعظم

ایم کیو ایم کے رہنماءرشید گوڈیل کا کہنا تھا کہ جی ایس ٹی کا نفاذ ظالمانہ اقدا م ہے اس لیے ہم بھی اجلاس سے واک آﺅٹ کرتے ہیں۔اپوزیشن کے واک آﺅٹ کے بعد وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین اپوزیشن اراکین کو منا کر واپس لے آئے جبکہ اس موقع پر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اگر حکومت جی ایس ٹی کا نفاذ کرنا چاہتی ہے تو پہلے اسمبلی سے منظوری لے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -