وزیر اعلی ٰ کے کھانے محفوظ رکھنے کے لئے لگژری ریفر ٹرک کی خرید پرحکومت سے جواب طلب
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شمس محمود مرزانے وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزراءکے لئے کھانے پینے کی اشیاءکا ذائقہ ،حرارت اور ٹھنڈک برقرار رکھنے کے لئے لگژری ریفر ٹرک کی خریداری سے روکنے کے لئے دائر درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری خزانہ سے جواب طلب کر لیا۔چودھری شعیب سلیم ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر اس درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزراءسمیت وی آئی پیز کے لئے کھانے پینے کی اشیاءکا ذائقہ برقرار رکھنے کے لئے ساڑھے 33لاکھ روپے کا لگژری ریفر ٹرک خرید رہی ہے جس میں گرم اشیاءگرم اور ٹھنڈی اشیاءٹھندی رہتی ہیں ۔اس ٹرک کی خریداری کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سمری بھی منظور کر لی ہے اور ٹرک کی خریداری کے لئے سپلیمنٹری گرانٹ جاری کی منظوری بھی دیدی گئی ہے .
آئین کی تشریح کرنا پڑے گی ،لاہور ہائیکورٹ نے حکومت سے گورنر پنجاب کی تعیناتی کا ٹائم فریم طلب کر لیا
درخواست گزا رکے مطابق پنجاب حکومت عوام کا پیسہ حکمرانوں کی عیاشیوں پر خرچ کر کے کفایت شعاری پالیسی کی خلاف ورزی کر رہی ہے ،انہوں نے استدعا کی کہ پنجاب حکومت کو وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزراءکے لئے کے کھانے پینے کی اشیاءکاذائقہ ،حرارت اورٹھنڈک برقرار رکھنے کے لئے لگژری ریفر ٹرک کی خریداری سے روکا جائے ۔